اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان لوٹ آیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں تقریباً 300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔

صبح 9 بج کر 45 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 166,416.18 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جو 270.84 پوائنٹس یا 0.16 فیصد کی بہتری ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

مارکیٹ میں مجموعی طور پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، خصوصاً بینکاری، سیمنٹ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔

حبکو، ایچ بی ایل، میزان بینک، نیشنل بینک، ماری پٹرولیم، او جی ڈی سی اور پی او ایل سمیت بڑی کمپنیوں کے شیئرزمثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

گزشتہ روز یعنی بدھ کو مارکیٹ پر شدید دباؤ رہا تھا، جب ادارہ جاتی فروخت میں اضافے، ویلیوایشن فٹیگ اور حالیہ تیزی کے بعد منافع بکنگ کے باعث انڈیکس میں تیز اور وسیع پیمانے پر مندی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1,496.93 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے بعد 166,145.35 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی منڈیوں میں امریکی ڈالر 5 ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ ایشیائی مارکیٹوں میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز قدرے کمزور رہا۔

مزید پڑھیں: دسمبر کے پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کا مضبوط آغاز، اہم سیکٹرز میں خریداری

توقعات بڑھ گئی ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے اپنی میٹنگ میں شرحِ سود میں کمی کرسکتا ہے، کیونکہ تازہ اقتصادی اعداد و شمار توقعات سے کمزور آئے ہیں۔

جاپانی نکی 225 انڈیکس میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ جاپان کے علاوہ ایشیائی حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس 0.1 فیصد نیچے رہا، جس پر کوریا اور نیوزی لینڈ کی منڈیوں میں کمی نے دباؤ ڈالا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

امریکی ایس اینڈ پی 500 کے فیوچر میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، اور رات بھر امریکی مارکیٹوں کی رفتار ایشیا میں برقرار نہ رہ سکی۔

وال اسٹریٹ کے اہم انڈیکس بدھ کو اضافہ کے ساتھ بند ہوئے، جہاں ڈاؤ جونز میں تقریباً 0.9 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔

یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب امریکہ میں پرائیویٹ پے رولز نے 2 سال 6 ماہ کی سب سے بڑی کمی ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں