کراچی کی ٹریفک صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے رکشوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک اصلاحات کا اعلان، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی 20 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ پابندی کا دائرہ بڑھا کر مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پر یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور بڑی شاہراہوں پر رش میں کمی لائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ: 4 سیٹر رکشوں پر پابندی
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شارع فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کی مکمل ممانعت فوری طور پر نافذ العمل ہوگئی ہے۔
کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت یہ پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات دلائی جا سکے۔














