آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نیول چیف نے بریفنگ دی

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے شرکا سے ملاقات کی اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم چیلنجز، بحری شعبے میں بدلتے ہوئے مواقع اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بھرپور صلاحیت پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: پاک نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہوئی، وائس ایڈمرل رب نواز

نیول چیف نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے ناقابل تسخیر دفاع پر تفصیلی گفتگو کی اور شرکا کو کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں سے آگاہ کیاـ

قبل ازیں شرکا کو موجودہ میری ٹائم خطرات، پاک بحریہ کی میری ٹائم آگہی کے اقدامات اور ساحلی آبادیوں کی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

پارلیمنٹرینز، سیاستدانوں، بیوروکریٹس، سینیئر عسکری افسران، میڈیا نمائندگان، انٹرپرینیورز، بزنس لیڈرز اور ماہرین تعلیم پر مشتمل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے قومی سطح پر بحری آگہی اور پالیسی سازی میں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے اہم کردار کو تسلیم کیا اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

مزید پڑھیں: امارات اور پاک نیوی کی مشترکہ مشق ’نصل البحر‘ کا آغاز

یہ گیارہ روزہ ورکشاپ شرکا کی میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق فہم میں اضافہ اور بحرِ ہند کی جیو اسٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قومی بحری چیلنجز اور مواقع پر سیرحاصل گفتگو کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟