انتخابی نظام سے متعلق 36 سال پرانا کیس، وفاق نے اپیلیں واپس لے لیں

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے انتخابی نظام کو غیراسلامی قرار دینے سے متعلق 36 سال پرانے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہرگز جائز نہیں، سپریم کورٹ

سماعت کے آغاز میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف 1989 میں دائر کی گئی اپیلیں واپس لینا چاہتی ہے کیونکہ وہ اب غیرمؤثرہوچکی ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ شریعت کورٹ نے جس قانون کے نکات پراعتراض اٹھایا تھا وہ قانون اب ختم ہوچکا ہے، جبکہ اس وقت انتخابات کے حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 نافذالعمل ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

ان کے مطابق  اس بنا پر حکومت سمجھتی ہے کہ اپیلیں برقرار رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں رہا۔

عدالت نے وفاق کی جانب سے اپیلیں واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیپ فیک کی دنیا: لوگ تشکیک کا شکار،شناخت کی تصدیق کا مؤثر طریقہ کیا؟

ریاست مخالف بیانیہ، این سی سی آئی اے نے شوکت نواز میر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ