بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول نے مشہور رومانوی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے 30 سالہ جشن کے موقع پر لندن کے معروف لیکسٹر اسکوائر میں راج اور سمیرن کے لائف سائز مجسمے کا افتتاح کیا۔
کاجول نے اس موقع پر نیلے رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جبکہ شاہ رخ خان نے کلاسک بلیک سوٹ میں شرکت کی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس میں دونوں اداکار اپنے مجسمے کے سامنے فلم کے مشہور انداز میں کھڑے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ’مجھ پر پابندی لگواؤ گی؟‘ شادی کی تقریب میں دلچسپ مطالبے پر شاہ رخ خان کا ردعمل وائرل
اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دل والے دلہنیا کو ریلیز ہوئے 30 برس ہوگئے مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم کل ہی ریلیز ہوئی ہے اور یہ نا قابل یقین ہے کہ لوگ اس سے آج بھی اتنی ہی محبت کرتے ہیں۔
Bollywood megastars Shah Rukh Khan and Kajol help unveil a new statue in London's Leicester Square, to mark the 30th anniversary of their hit "Dilwale Dulhania Le Jayenge." pic.twitter.com/XSZ2Gu3TQW
— The Associated Press (@AP) December 4, 2025
انہوں نے اپنا فلمی ڈائیلاگ بھی دہرایا کہ بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں سینیورٹا۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ برطانیہ کے تمام لوگوں کا دلی شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔
یاد رہے کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے 1995 میں ریلیز ہوئی تھی اور 102.5 کروڑ روپے کی کمائی کر کے اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔














