امریکا کی لبنان کو 90.5 ملین ڈالر مالیت کی فوجی گاڑیوں کی فروخت کی منظوری

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کو 2 قسم کے میڈیم ٹیکٹیکل وہیکلز اور متعلقہ ساز و سامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

پینٹاگون کی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق ان وہیکلزکی کل قیمت کا تخمینہ 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی کے ایک روز بعد ہی اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے

اس مجوزہ فروخت میں اسپیئر پارٹس، تکنیکی دستاویزات، عملے کی تربیت اور لاجسٹک معاونت شامل ہے، جسے باضابطہ طور پر امریکی کانگریس کو بھیج دیا گیا ہے۔

لبنان نے5  ٹن کے M1085A2 اور 2.5 ٹن کے M1078A2 ٹیکٹیکل وہیکلز کی درخواست کی ہے، جو دونوں وِنچ کے بغیر ہیں۔

ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق، یہ فروخت لبنان کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی، جس سے لبنانی مسلح افواج کو سرحدی سکیورٹی کے چیلنجز کا فوری جواب دینے اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں انجام دینے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ پر حملے تیز کرنے کی دھمکی دے دی

مضبوط وہیکل فلیٹ امریکا اور لبنان کے درمیان عملی اور تربیتی تعاون کو بھی تقویت دے گا۔

ایجنسی نے کہا کہ لبنان کو ان گاڑیوں اور معاون خدمات کو اپنی افواج میں شامل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور یہ بھی واضح کیا کہ اس فروخت سے خطے کا فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پوپ لیو کی یورپ میں پھیلتے اسلاموفوبیا پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

وسکونسن میں قائم کمپنی اوشکوش ڈیفنس کو اس منصوبے کا بنیادی ٹھیکیدارمقرر کیا گیا ہے، ابھی تک کوئی آفسیٹ معاہدہ تجویز نہیں کیا گیا، اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے لبنان میں اضافی امریکی عملے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ڈی ایس سی اے نے واضح کیا کہ 90.5 ملین ڈالر وہ زیادہ سے زیادہ تخمینہ ہے جو ابتدائی ضروریات کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، اور یہ رقم حتمی معاہدے اور بجٹ کے مطابق کم بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل، لبنان کشیدگی مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، امریکا

یہ مجوزہ فروخت مشرقِ وسطیٰ میں لبنان کے استحکام اور سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے امریکا کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد لبنان کو خطے میں سیاسی و معاشی ترقی کے فروغ کے لیے ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟