تنہائی صحت کے لیے اتنی ہی خطر ناک ہے جتنےروزانہ 15سگریٹ

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ذہنی صحت کی حالتیں بھی تنہائی کی وجہ سے جنم لے سکتی ہیں۔جیسے امید کی کمی محسوس ہونا، افسردگی ،نیند کے مسائل ،شراب نوشی اور دیگر نفسیاتی عوارض بھی ہماری ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔

یو ایس سرجن جنرل وویک مورتھی نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ معاشرتی طور پر منقطع ہونے سے اموات پر ایسا ہی اثر پڑتا ہے جیسے ایک دن میں 15 سگریٹ پینا۔

وویک مورتھی کے اس بیان کو میڈیا میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا،بشمول واشنگٹن پوسٹ ، ٹائمز اور ڈیلی میل۔

ڈاکٹر مورتھی نے 2010 میں شائع ہونے والی شرح اموات اور سماجی تعلقات کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ محققین نے اس موضوع پر 148مطالعات کے اعداد وشمار کو یکجا کیا جسے میٹا تجزیہ کہا جاتا ہے۔ میٹا تجزیہ میں 3 لاکھ شرکا کا ڈیٹا تھا جن کا اوسطاً ساڑھے سات سال تک مطالعہ کیا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ سماجی تعلقات وقت سے پہلے موت کے خطرے کو کس حد تک متاثر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مضبوط سماجی تعلقات رکھنے والے افراد کی نسبت تنہائی میں رہنے والے افراد کی وقت سے پہلے موت کا امکان 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اس کے بعد انہوں نے شماریاتی ٹول کا استعمال کیا جسے رینڈم ایفیکٹس ماڈلز کہا جاتا ہے۔

محققین نے جو طریقہ کار استعمال کیا وہ درست تھا، تنہائی یقینی طور پر صحت کے لیے نقصان دہ ہے،اس نقصان کو دن میں 15 سگریٹ پینے کے برابر تشبیہ دی جا سکتی ہے ۔

محققین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ تنہائی کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات الکحل کے دن میں چھ سے زیادہ مرتبہ استعمال سے ملتے جلتے ہیں، پھر بھی ان موازنوں کا میڈیا میں شاذ و نادر ہی ذکر کیا جاتا ہے۔

تنہائی کا ایک ارتقائی فعل ہے جو بھوک یا پیاس کی طرح محسوس ہوتا ہے۔یہ لوگوں کے طرز زندگی اور سماجی روابط کو تبدیل کر دیتا ہے۔

جب تنہائی دائمی ہو جاتی ہے تو اس سے باہر نکلنا اور جاننا کہ جن منفی احساسات کا وہ سامنا کر رہے ہیں اور اس پر کیسے قابو پانا ہے ہر فرد کے لئے مختلف ہو سکتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ