خانہِ کعبہ خلا سے ہیرے کی مانند چمکتا نظر آتا ہے، ناسا کی تصویر نے دنیا کو حیران کر دیا

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلمانوں کے مکہ مکرمہ میں واقع مقدس ترین مقام خانہِ کعبہ کی خلا سے لی گئی تصویر نے دنیا بھر میں دلچسپی اور حیرت پیدا کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کی تاریخ کو واضح کرتے 13 حصے کون سے ہیں؟

ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے یہ شاندار منظر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، جس میں خانہ کعبہ مرکزی طور پر روشنی پھیلائے ہوئے نظر آرہا ہے۔

پیٹٹ نے لکھا کہ خلا سے دیکھا جانے والا یہ منظر اسلام کے مقدس ترین مقام کی اہمیت اور اس کی تابناکی کو نمایاں کرتا ہے۔ تصویر میں مکہ شہر کے شہری منظر، ناہموار وادیوں کے درمیان آباد مسجد الحرام اور اس کے گرد فلڈ لائٹس سے چمکتی کعبہ واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مصنوعی روشنی اور رات کے اندھیرے نے اسے ہیرے کی طرح روشن بنایا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت اور تعریف کا اظہار کیا۔

صارفین نے تصویر پر اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ روشنی کچھ اور ہی ہے، جیسے کائنات خود خانہِ کعبہ کی تابانی سے منور ہو رہی ہو۔ دیگر نے اسے روحانی اور دلکش منظر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انسان اور ٹیکنالوجی کی حدود سے ماورا ہے اور تمام مذاہب کے مقدس مقامات کے احترام کی ضرورت کو یاد دلاتا ہے۔

خانہِ کعبہ دنیا کے مسلمانوں کے لیے قبلہ ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ زیارت کیے جانے والے مقامات میں شامل ہے۔ ہر سال لاکھوں حاجی اور عمرہ زائرین دنیا کے مختلف حصوں سے یہاں آتے ہیں۔

واضح رہے کہ ناسا کے سائنسدان ڈونلڈ پیٹٹ نے 220 دن کے خلائی مشن کے دوران زمین کے گرد 3 ہزار 520 چکر لگائے اور تقریباً 9 ہزار 303 ملین میل کا فاصلہ طے کیا۔ اس دوران انہوں نے فلکیاتی تصاویر کے علاوہ خلا میں پانی کی صفائی، کم کششِ ثقل میں پودوں کی افزائش اور آگ کے رویّے سے متعلق مختلف سائنسی تحقیقات بھی کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں