سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ڈیرہ بگٹی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
مزید پڑھیں: گزشتہ مہینے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری
سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے کارروائی کی، اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اسسٹنٹ کمشنر کون تھے؟
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وژن ’استحکام پاکستان‘ کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم جاری رکھی جائےگی۔














