علامہ راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کردیا گیا

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق علامہ نعیمی کو بیک وقت کونسل کی رکنیت اور چیئرمین شپ سونپ دی گئی ہے، اس تقرری کی باقاعدہ منظوری صدرِ پاکستان نے بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ: دیت بل کی مخالفت، ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

علامہ راغب نعیمی مئی 2024 سے قائم مقام چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ وہ جامعہ نعیمیہ کے وائس چانسلر اور متحدہ علما بورڈ پنجاب کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

گزشتہ برس ان کا ایک بیان خاصی توجہ کا مرکز بنا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وی پی این کے ذریعے غیر اخلاقی، غیر قانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی شریعت کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان نسل کو جھوٹے پروپیگنڈے سے بچانے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم شہباز شریف

علامہ نعیمی کا مؤقف تھا کہ اسلامی قوانین حکومت کو ایسے کاموں کی روک تھام کا اختیار دیتے ہیں جن کے نتیجے میں برائی یا بے راہ روی پھیلنے کا خدشہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب