وہ کرکٹر جنہوں نے دوسرے کھیلوں میں اولمپکس میں حصہ لیا

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برائن بوتھ

برائن بوتھ آسٹریلیا کے کرکٹر جن کا گزشتہ ہفتے 89 سال کی عمر میں انتقال ہوا ہے نے اولمپکس میں آ سٹریلیا کے لیے ہاکی کھیلی تھی۔وہ ان نایاب کرکٹرز میں سے ایک تھے جن کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی ۔

بوتھ نے اپنے 29 ٹیسٹوں میں سے پہلا 1961 میں انگلینڈ میں کھیلا،66-1965کے ایشز کے دوران دو بار آ سٹریلیا کی قیادت کی۔ انہوں نے 5 ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنائیں اور ایک بار 98 رنز اسکور کیے۔

تصویر:ESPNcricinfo

اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے آغاز سے پہلے وہ میلبورن میں 1956 کے اولمپک گیمز کے لیے آ سٹریلیا کے فیلڈ ہاکی اسکواڈ کا حصہ رہے تھے اور بعد کے کچھ میچوں میں بھی کھیلے ۔
بوتھ ان 6 ٹیسٹ کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے اولمپکس میں بھی حصہ لیا۔

کلاڈ بکن ہیم

تصویر:CrickHQ

ایسیکس سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر کلاڈ بکن ہیم نے سب سے پہلے اولمپکس میں حصہ لیا ۔جو 1900 میں پیرس میں سونے کا تمغہ جیتنے والی برطانیہ کی فٹ بال ٹیم کا حصہ تھے۔
انہوں نے 10-1900 میں جنوبی افریقہ میں 4 ٹیسٹ کھیلے ،جوہانس برگ میں پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کیں ۔

جانی ڈگلس

تصویر:ESPNcricinfo

ایسیکس کے ایک اور کھلاڑی جانی ڈگلس نے لندن میں 1908 کے اولمپکس میں مڈل ویٹ باکسنگ کا گولڈ میڈل جیتا تھا ۔
انہوں نے 12-1911 اور 25-1924 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 23 ٹیسٹ کھیلے ۔ان میں سے بیشتر نے کپتانی کی۔

جیک میک برائن

تصویر:ESPNcricinfo

 سمر سیٹ کے بلے باز جیک میک برائن نے 1920 میں اینٹورپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی برطانوی ہاکی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد 1924 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ٹیسٹ کھیلا۔

کیتھ تھامسن

تصویر:Norfolk Daily news

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کیتھ تھامسن  کا 1968 میں بہت مصروف وقت تھا: ہندوستان کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلنے کے بعد وہ میکسیکو اولمپکس کے لیے قومی ہاکی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ان کا انتقال بھی 2023 میں ہوا۔

سنیٹ ولیون

تصویر:Times live

جنوبی افریقہ کی سنیٹ ولیون نے ایتھلیٹکس پر توجہ مرکوز کرنے سے پہلے جنوبی افریقی خواتین کی ٹیم کے لیے ایک ٹیسٹ اور 17 ون ڈے کھیلے۔

انہوں نے 2004 اور 2017 کے درمیان چاروں اولمپک کھیلوں میں حصہ لیا۔ آخری بار ریوڈی جنیرو میں جیو لن میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

سوزی بیٹس

تصویر

تصویر:Female cricket

نیوزی لینڈ کی کرکٹر سوزی بیٹس 2008 کے بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس میں نیوزی لینڈ کی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ تھیں اور 291 وائٹ بال کرکٹ انٹر نیشنل میں بھی نظر آئیں۔ جن میں سے بہت سے  کپتان تھے لیکن انہوں نے کبھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp