نوشہرہ: نقل نہ کرنے دینے پر استادکو تشدد کرکے زخمی کردیا

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹرک امتحانات میں میں نقل نہ کرنے دینے اور امتحانی ہال میں سختی کرنے پر نوشہرہ میں مبینہ طور پر انتخابی ڈیوٹی دینے والے استاد کو تشدد کرکے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ صبح کے وقت نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں پیش آیا جہاں خیبراسلامک ماڈل سکول میں میٹرک بورڈ کے امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے استاز پر 5افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے ڈنڈوں سے ٹیچر کو لہولہان کر کے شدید زخمی دیا۔ زخمی استاد نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آوروں کا کہنا تھا کہ ہال میں سختی کیوں کی۔

زخمی استاد کو میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد ڈی پی او آفس نوشہر ہ کا ایک بیان سامنے آیا جس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے اکبرپورہ میں سکول ٹیچر پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

اور ڈی پی او کی ہدایت پر ڈی ایس پی پبی گلشید اور ایس ایچ او اکبرپورہ جمشید خان اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے  اور سکول ٹیچر ابوبکر کی عیادت کی اور تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات میں نقل نہ  کرنے دینے اور سختی کرنے پر  یہ دوسرا نا خوش گوار واقعہ ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے بنوں کے علاقے ڈومیل میں طلبا بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانی ہال میں سختی ہو رہی ہے اور نقل کرنے نہیں دی  جارہی ۔ طلبا نے توڑ پھوڑ کی، جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟