پاکستان نیوی کے بحری جہاز یمامہ نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولنگ کے دوران کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 500 کلوگرام چرس ضبط کی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین امریکی ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط
پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ملک کے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ نیوی باقاعدگی سے آر ایم ایس پی مشنز کے ذریعے قومی سمندری مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور علاقائی و بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سمندری سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں قریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلیں
یہ کارروائی پاکستان نیوی کی غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل اقدامات اور سمندری تحفظ کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
وزیراعظم کا پاکستان نیوی کو خراج تحسین
وزیراعظم نے پاکستان بحریہ کے یمامہ بحری جہاز کی بحیرہ عرب میں ہیروئن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر تعریف کی ہے، کارروائی کے دوران 1,500 کلو چرس قبضے میں لی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین امریکی ڈالر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت سمندروں میں سمگلنگ کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط بحری سلامتی کی کوششوں میں ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے، جو کہ قابل تحسین ہے۔













