پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کارروائی کرتے ہوئے بادبانی کشتیوں سے قریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف) کے مطابق، پاکستان بحریہ کے جہاز نے 48 گھنٹوں میں 2 کشتیاں روکیں جن سے کئی ٹن کرسٹل میتھ ایمفیٹامین اور تھوڑی مقدار میں کوکین ضبط کی گئی۔
U.S. Central Command congratulates the Saudi-led Combined Task Force 150 of Combined Maritime Forces for successfully seizing more than $972 million worth of narcotics. Over a 48-hour period, Pakistan Navy Ship Yarmook conducted boarding operations of two dhows in the Arabian…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) October 21, 2025
مزید پڑھیں: منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا جائے گا، کولمبیا
سی ایم ایف کے سعودی کمانڈر کموڈور فہد الجوید نے اسے تنظیم کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیاب ضبطی قرار دیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی پاکستان بحریہ کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی۔














