اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کو جیل میں ملاقات اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دے دی

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کو جیل میں ملنے اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حکم جاری کر دیا۔

اسد عمر کو اہل خانہ سے ملاقات اور گھر کا کھانا فراہم کرنے سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار وکیل آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ اسد عمر کی جیل میں طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لیے انکو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اسد عمر کو اہل خانہ کے ساتھ  ملنے کی بھی اجازت دی جائے۔

عدالت نے سماعت کے بعد اسد عمر کو گھر کا کھانا اور اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حکم جاری کر دیا۔

واضح رہے اسد عمر 9 مئی والے دن سے اب زیر حراست ہیں تاہم اچانک انکی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی جس کی وجہ سے انکے اہل خانہ نے ہائی کورٹ میں ان سے ملنے اور کھانا فراہم کرنے کی اجازت طلب کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp