جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں: اسد عمر

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے  کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے پیچھے ایک منصوبہ بندی ہے تاکہ تحریک انصاف پر پابندی لگائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک میں جلاؤ گھیراؤ یا کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہو گی۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے عمران خان کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے احاطے میں عمران خان کو گرفتار کر نا قابل مذمت ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ پی ڈی ایم گزشتہ 13 ماہ سے عمران خان کو کنٹرول کرنے کے راستے ڈھونڈ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو انتخابات التوا کیس میں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے سے گھبراہٹ ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم عدالت کی طرف دیکھ رہی ہے۔ امید ہے اس شرمناک اور غیرقانونی اقدام پر ایکشن لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماؤ زے تنگ سے متعلق مبینہ مذاق، چین میں ایمباپے کی اسپانسرشپ ختم

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس سے زائد اضافہ

’اب تو عادی ہو چکا ہوں‘، ندا یاسر کی وائرل میمز پر یاسر نواز کا دلچسپ ردعمل

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں