دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ پر خاندان کا جذباتی پیغام، ان دیکھی تصاویر بھی شیئر کیں

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ ہے جو ان کے انتقال کے چند ہفتے بعد منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ان کے خاندان نے مرحوم اداکار کی یاد میں یادیں شیئر کی ہیں اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ہیما مالنی نے دھرمیندر کی سالگرہ پر ان کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ دو ہفتے سے زیادہ گزر چکے ہیں جب آپ نے مجھے چھوڑ دیا، میں آہستہ آہستہ اپنے ٹکڑوں کو جمع کر رہی ہوں اور اپنی زندگی کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا یہ جان کر کہ آپ ہمیشہ میری روح میں میرے ساتھ ہوں گے۔ ہماری زندگی کی خوشگوار یادیں کبھی مٹ نہیں سکتیں اور صرف ان لمحوں کو دوبارہ جینے سے مجھے سکون اور خوشی ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خدا کی شکر گزار ہوں ہمارے خوبصورت سالوں کے لیے، ہماری دو پیاری بیٹیوں اور خوشگوار یادوں کے لیے جو ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی۔

ایشا دیول نے لکھا کہ میرے پیارے پاپا، ہمارا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا، چاہے جنت ہو یا زمین ہم ایک ہیں۔ میں نے آپ کو اپنے دل کی گہرائیوں میں سمیٹ لیا ہے تاکہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں پاپا آپ محفوظ گود جو سب سے آرام دہ کمبل کی طرح محسوس ہوتی تھی، آپ کے نرم مگر مضبوط ہاتھ جن میں بغیر کہے پیغامات ہوتے تھے، آپ کی آواز جو میرا نام پکارتی تھی اور پھر بات چیت، ہنسی اور شاعری۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پوری کوشش کروں گی کہ آپ کی محبت کو لاکھوں لوگوں تک پہنچاؤں جو آپ سے محبت کرتے ہیں۔ میں آپ سے محبت کرتی ہوں پاپا۔ آپ کی پیاری بیٹی، آپ کی ایشا، آپ کی بٹّو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESHA DHARMENDRA DEOL (@imeshadeol)

سنی دیول نے دھرمیندر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان دونوں کو خوبصورت پہاڑی مناظر سے لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا۔ سنی نے والد سے پوچھا، ’کیا آپ مزے کر رہے ہیں، پاپا؟‘ جس پر دھرمیندر نے دل سے ہنس کر جواب دیا، ’میں واقعی مزے کر رہا ہوں‘۔ سنی نے ویڈیو کے ساتھ مختصر پیغام لکھا آج میرے والد کی سالگرہ ہے۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں پاپا۔ آپ یاد آتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Deol (@iamsunnydeol)

واضح رہے کہ دھرمیندر کا انتقال 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ہوا جبکہ 10 نومبر کو ان کی موت کی جھوٹی خبریں بھی گردش میں رہیں جن کی اہلیہ ہیما مالنی اور بیٹی ایشا دیول نے تردید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان