پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم نیلوفر کے ایک وائرل کلپ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے ہر عمل کا وائرل ہونا کبھی کبھار ذہنی تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔
فواد خان کے ساتھ ان کی یہ نئی فلم شائقین میں خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے جس میں ماہرہ خان ایک بینائی سے محروم لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ماہرہ خان نے کاسمیٹک سرجریز کا سہارا لیا؟ اداکارہ کا ردِعمل سامنے آگیا
حال ہی میں فلم کا ایک جذباتی منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ماہرہ خان (نیلوفر) روتے ہوئے خود کو مارتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔ اس کلپ پر متعدد صارفین نے ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک تقریب کے دوران اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ وہ اس کلپ سے آگاہ ہیں اور جانتی ہیں کہ ان کے کام یا طرزِ عمل کا اکثر حصہ وائرل ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سچ یہ ہے کہ اگر میں کچھ کروں تب بھی وائرل ہو جاتا ہے، اور نہ کروں تب بھی۔ کبھی کبھی اس سب سے تھکن بھی محسوس ہوتی ہے‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تنقید کو منفی انداز میں نہیں لیتیں، تاہم سوشل میڈیا پر پھیلنے والے شور شرابے سے ذہنی تھکاوٹ ضرور پیدا ہوتی ہے۔ اداکارہ کے مطابق نیلوفر ایک نہایت چیلنجنگ کردار تھا جسے انہوں نے پوری ایمانداری اور حساسیت کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کی۔
گزشتہ دنوں 29 نومبر کو ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ ریلیز ہوئی، جس میں فواد خان نے لکھاری کا کردار ادا کیا، جب کہ ماہرہ خان نے بصارت سے محروم لڑکی کا کردار نبھایا۔














