اوپن اے آئی نے ادائیگی کرنے والے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد چیٹ جی پی ٹی میں وہ تمام فیچرز عارضی طور پر بند کر دیے ہیں جو اشتہارات جیسے محسوس ہو رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟
اگرچہ کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ بوٹ میں کوئی اشتہارات یا اشتہارات کی آزمائش نہیں چل رہی مگر چیف ریسرچ آفیسر مارک چن نے اعتراف کیا کہ حالیہ ’پروموشنل‘ طرز کی تجاویز مناسب نہیں تھیں اور صارفین میں الجھن کا سبب بنیں۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس طرح کی تجاویز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور کہا کہ یہ اشتہارات لگ رہے ہیں۔
اوپن اے آئی نے وضاحت کی کہ یہ پیغامات کسی قسم کی ادا شدہ پروموشنز نہیں تھیں بلکہ گزشتہ ماہ متعارف کرائے گئے نئے چیٹ جی پی ٹی ایپ پلیٹ فارم پر بنائی گئی ایپس دکھانے کا ایک تجربہ تھا۔
کمپنی نے زور دے کر کہا کہ ان تجاویز میں کسی قسم کا مالی فائدہ شامل نہیں تھا۔
مزید پڑھیے: اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں
مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کو ایسے پیغامات نظر آنے لگے جو غیر متعلقہ سوالات پر پیلٹن اور ٹارگیٹ اور جیسے برانڈز کی ترویج کرتے محسوس ہو رہے تھے۔
چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرلی نے دوبارہ یقین دلایا کہ اشتہارات کے کوئی فعال ٹیسٹ نہیں چل رہے اور اگر کمپنی کبھی اشتہارات کا تجربہ کرے گی تو یہ صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے نہایت سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔
مارک چن نے مزید کہا کہ یہ تجاویز واقعی اشتہارات جیسی محسوس ہوئیں اور ان کا بہتر طریقے سے انتظام ہونا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق کمپنی نے فی الحال یہ فیچر بند کر دیا ہے اور ماڈل میں بہتری لاتے ہوئے ایسے اختیارات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جن سے صارفین ان تجاویز کو کم یا مکمل طور پر بند کرسکیں۔
مزید پڑھیں: خبردار! کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے گہرے راز شیئر کرتے ہیں؟
دریں اثنا مختلف رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی نے اپنی وسیع تر اشتہاری حکمت عملی فی الحال مؤخر کر دی ہے کیونکہ سی ای او سیم آلٹمین چیٹ جی پی ٹی کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔














