مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضامن، پی ٹی آئی نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مضبوط فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، قومی معاملات افہام و تفہیم کے ذریعے حل ہونے چاہییں۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیاکہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کی سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ہمیشہ سے جمہوریت کے فروغ کی خواہاں رہی ہے اور ملک میں جاری صورتحال کو بات چیت کے ذریعے بہتر بنانا چاہتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ چند عناصر حالات میں بگاڑ پیدا کرنے اور آگ لگوانے کے خواہشمند ہیں، لیکن پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ پارٹی اداروں سے تصادم چاہتی ہے، ان کے مطابق کچھ لوگ جان بوجھ کر پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے کو خطرہ سمجھنے کے بجائے تمام فریقین کو مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے ہوں گے، کیونکہ ایسے فیصلے ہی ملک کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

مزید پڑھیں: ایک ذہنی مریض سے ’ذہنی ڈاکٹر‘ ہی مذاکرات کر سکتا ہے، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پہلے بھی کردار ادا کیا مگر مجھے اچھا صلہ نہیں ملا، اب لوگ بیٹھ جائیں اور مشاورت کرکے بتا دیں کہ کیا کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے