پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے مظفرآباد اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اس اسٹیڈیم کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان
’ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بہترین ممکنہ انداز میں ترقی دینے جا رہے ہیں۔‘
PCB Chairman Mohsin Naqvi announced that the board has taken over the Muzaffarabad stadium,which includes a five-star hotel.
The stadium will now host PSL and international matches, serving as a stunning showcase of Pakistan’s beauty for the world to see. pic.twitter.com/LAqk0gGrEA
— Mohsin Ali (@Mohsin_o2) December 8, 2025
محسن نقوی نے بتایا کہ مظفرآباد میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی میزبانی کے لیے پہلے ہی معیاری سہولیات موجود ہیں، جن میں اعلیٰ معیار کے فائیو اسٹار ہوٹل بھی شامل ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ یہ اقدام صرف پی ایس ایل تک محدود نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: سابق برٹش کپتان معین علی کا بھی انڈین پریمیئر لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان
’پی ایس ایل میچوں کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں کرائے جائیں گے۔‘
تاہم محسن نقوی نے یہ نہیں بتایا کہ پی ایس ایل کے کتنے میچز مظفرآباد میں شیڈول کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پشاور پی ایس ایل کی میزبانی کو تیار، گورنر کنڈی کا اسٹیڈیم کا دورہ
واضح رہے کہ 2016 میں 5 فرنچائزز کے ساتھ شروع ہونے والی پی ایس ایل اگلے سال اپنی 11ویں ایڈیشن سے 2 نئی ٹیموں کے اضافے کے ساتھ توسیع کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
متوقع ایڈیشن میں 2 نئی ٹیموں کی آمد کے بعد پاکستان سپر لیگ 7 سال میں پہلی بڑی تنظیمِ نو سے گزرے گی، جس کے بعد فرنچائزز کی مجموعی تعداد 8 ہو جائے گی۔














