بنگلہ دیش میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق زیادہ تر شہریوں کا خیال ہے کہ آئندہ قومی انتخابات میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی جبکہ دوسرے نمبر جماعت اسلامی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا
معروف بنگلہ دیشی روزنامہ پروتھوم آلو کے تازہ عوامی رائے عامہ کے سروے کے مطابق جماعت اسلامی ووٹرز کی پسند کے اعتبار سے دوسری بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے جو 2026 کے پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک کے سیاسی ماحول میں ایک واضح تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔
اگرچہ سروے کی مکمل شماریاتی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن پروتھوم آلو نے بتایا ہے کہ نتائج کا جامع تجزیہ ان کی جاری کردہ ویڈیو رپورٹ میں دستیاب ہے۔
مزید پڑھیے: بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
یہ سروے بنگلہ دیش میں 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے قریب آتے ہی عوامی سیاسی رجحانات کا جائزہ لینے کی ایک وسیع سیریز کا حصہ ہے۔













