ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپ پر سخت تنقید، کمزور اور زوال پذیر قرار دے دیا

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے مہاجرین اور یوکرین کے معاملے پر براعظم کو کمزور اور زوال پذیر قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کے ساتھ اپنے اختلافات کو مزید گہرا کرتے ہوئے کہاکہ مہاجرین اور یوکرین کے حوالے سے یورپ کمزور اور زوال پذیر ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کی نئی سیکیورٹی اسٹریٹیجی جاری، یورپ کو نشانے پر لے لیا

ٹرمپ نے واشنگٹن کے دیرینہ اتحادی خطے پر اپنے غیر معمولی حالیہ تنقیدوں کو دہراتے ہوئے یورپ میں تہذیبی زوال سے متعلق انتہائی دائیں بازو کے بیانیے کو بھی دہرایا، اور کہاکہ یورپ کی پالیسیاں تباہ کن، ہیں۔

ٹرمپ نے کہا، ’وہ دنیا کے ہر کونے سے آ رہے ہیں، لیکن وہ سیاسی طور پر درست نظر آنا چاہتے ہیں اور انہیں واپس بھیجنا نہیں چاہتے جہاں سے وہ آئے ہیں۔‘

ٹرمپ کا یہ سخت بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کی انتظامیہ کی نئی قومی سلامتی پالیسی نے یورپی یونین کی لبرل مہاجر پالیسیوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کی بات کرکے تشویش پیدا کر دی ہے۔

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر یورپی ممالک نے مہاجرین کے مسئلے پر ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کو قبول نہ کیا تو کیا وہ امریکا کے اتحادی رہیں گے، تو انہوں نے جواب دیا، یہ انحصار کرتا ہے۔

ٹرمپ نے کہاکہ میری نظر میں وہ کمزور ہیں، لیکن وہ سیاسی طور پر بہت زیادہ درست رہنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ، فرانس، جرمنی، پولینڈ اور سویڈن سمیت ان ممالک کی فہرست دی جنہیں وہ مہاجرت کی وجہ سے تباہ ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں، اور لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے انہیں خوفناک، وحشی اور قابلِ نفرت قرار دیا۔

ٹرمپ نے اس بات کو بھی نظرانداز کیا کہ کریملن نے نئی امریکی قومی سلامتی حکمتِ عملی کو اپنے نقطہ نظر سے ہم آہنگ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ (ولادیمیر پوٹن) ایک کمزور یورپ دیکھنا چاہیں گے، اور سچ پوچھیں تو انہیں وہی مل رہا ہے۔ اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں: یورپی رہنماؤں کا ٹرمپ کو ناراض کرنے سے گریز، لاطینی امریکا سمٹ میں شرکت منسوخ

ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حل میں یورپ کے کردار پر بھی تنقید کی اور کہاکہ وہ باتیں بہت کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے، اور جنگ اسی طرح چلتی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟