ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس نے خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیجیٹل سروس ’دستک ایپ‘ کو بین الاقوامی مقابلے میں پہلی پوزیشن سے نوازا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ’دستک‘ ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر کون سی سروسز فراہم کی جائیں گی؟
یہ مقابلہ کاو شیونگ تائیوان میں منعقد ہوا جہاں 17 ممالک کے ٹیکنالوجی ماہرین اور سرکاری و نجی شعبوں کے ڈیجیٹل منصوبوں نے شرکت کی۔
انقلابی دستک ایپ نے میں گورنمنٹ اینڈ سٹیزن سروسز کیٹیگری میں ونر ایوارڈ حاصل کیا جو خطے کی بہترین سرکاری ڈیجیٹل سروسز میں شمار ہوتی ہے۔
🚨 ایشیا پیسیفک ICT الائنس نے خیبرپختونخواہ کی عوامی سہولت کی دستک ایپ کو پہلی پوزیشن دی۔ جس میں 14 ممالک کے ڈیجیٹل سروسز کی ایپس کے مقابلے میں پاکستان کو یہ اعزاز ملا۔ @ShafqatAyaz_PTI اور ان کی ٹیم اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ pic.twitter.com/4Px0CdZvgV
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) December 9, 2025
اس ایپ نے گھر گھر سرکاری خدمات کی فراہمی، شفافیت اور مؤثر عوامی رابطے کے نئے معیارات قائم کیے ہیں۔
دستک ایپ صوبے میں عوامی سہولت، خدمات کی تیز تر فراہمی اور حکومتی ڈیجیٹل اقدامات کو مربوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تصور کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیے: گھریلو کاروبار کرنے والی پاکستانی خواتین کس طرح عالمی سطح پر گرانٹس، فیلوشپس اور نئے مواقع حاصل کر سکتی ہیں؟
اس کامیابی پر صوبائی حکومت کو خصوصی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے جس کی ٹیم کی محنت کے باعث پاکستان نے عالمی سطح پر یہ اعزاز حاصل کیا۔














