لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی نظر بندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست آج ہی جسٹس انوار الحق پنوں کے روبرو سماعت کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایسی نوعیت کے کیس جسٹس انوار الحق پنوں کے پاس زیر سماعت ہیں، عدالت یہ کیس بھی جسٹس انوار الحق پنوں کے پاس بھجوا دے، جس پر عدالت نے درخواست آج ہی جسٹس انوار الحق پنوں کے روبرو سماعت کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
جسٹس صفدر سلیم شاہد نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ نے خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
سلمان شاہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار ملک کے نامور ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر خزانہ ہیں، درخواست گزار سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کے داماد بھی ہیں، درخواست گزار اور پانچ بچوں کو سیاسی مقدمات میں الجھایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار کو نظربندی اور مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ہیں، لحاظہ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ حکومت کو درخواست گزار اور فیملی ممبرز کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
عدالت حکومت کو درج نامعلوم مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی حکم دے۔