لاہور ہائیکورٹ، سابق صوبائی وزیرغلام عباس کی نظربندی کے خلاف درخواست خارج

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر غلام عباس کی نظر بندی کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی۔

جسٹس صفدر سلیم شاہد نے کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے ڈی سی کی طرف سے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غلام عباس کو ریاست مخالف سرگرمیوں کی بناء پر گرفتار کیاگیا ہے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے 15 مئی کے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

غلام عباس کے کیس کی پیروی کے لئے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے نظربندی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم