بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے کی تحقیقات کے لیے مقامی جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
جرگے نے روایتی طریقۂ کار کے تحت ان افراد کو آگ پر چلنے کا حکم دیا تاہم حیران کن طور پر کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں ایک جرگے نے دکان میں چوری کے شبے میں آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا#Balochistan #musakhail pic.twitter.com/rYBrJHFl3y
— Daily Intekhab (@Intekhabhd) December 9, 2025
واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے جرگے کے 7 ارکان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک جرگہ رکن کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے غیرقانونی اور غیرانسانی طریقۂ کار کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔














