لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک خاتون نے بلاول بھٹو کو متوجہ کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔
بلاول بھٹو لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جب بالکونی سے ایک خاتون نے آواز دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں آئے ہیں تو ہماری بات کریں سیاست نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیے: کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، گورنر راج ہماری خواہش نہیں، بلاول بھٹو
اس پر چیئرمین پی پی پی نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ سیاست کی باتیں نہ کروں تو آپ کی کیا باتیں کروں، آپ مجھے بتائیں کیا بات کروں۔
خاتون نے اس پر بلاول سے حال احوال دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کیسے ہیں، مولا آپ کو سلامت رکھے۔
اس پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے خاتون کا شکریہ ادا کیا۔














