پاکستان اور  یورپی یونین کے درمیان غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ روکنے پر اتفاق

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان اہم ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کو دونوں فریقین نے مستقبل کی مشترکہ حکمتِ عملی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور یورپی یونین کا 7واں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

ملاقات کے دوران یورپی یونین کمشنر میگنس برنر نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں میں (ڈنکی کے ذریعے) 47 فیصد کمی آئی ہے، جو پاکستان کی مؤثر حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔ کمشنر برنر نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا، تاکہ غیر قانونی امیگریشن کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہو سکے۔

محسن نقوی نے ملاقات میں بتایا کہ رواں سال پاکستان میں 1,770 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار کیے گئے ہیں، جو حکومت کے زیرو ٹالرنس مؤقف کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ اور انسدادِ منشیات کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور قیادت کا کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسمگلرز، ڈرگ مافیا اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ دنیا بھر کے لیے سنگین چیلنج ہے، اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ملاقات میں اس امر پر مکمل اتفاق ہوا کہ پاکستان اور یورپی یونین غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی کو مزید مضبوط کریں گے۔ دونوں فریقین نے معلومات کے تبادلے سمیت ہر ممکن تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

آخر میں دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور یورپی یونین مستقبل میں بھی مل کر ان عالمی جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟