بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش اے ٹیم کے 25 سالہ کرکٹر طفیل احمد ریحان کے خلاف پولیس نے چارج شیٹ جمع کر دی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو شادی کا وعدہ دے کر فریب دیا اور بارہا جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سب انسپکٹر محمد سمیع الاسلام نے بتایا کہ چارج شیٹ انسدادِ خواتین و اطفال تشدد ایکٹ کی دفعہ 9(1) کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔ مقدمے کے مطابق طفیل نے جنوری میں فیس بک کے ذریعے خاتون سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے شادی کا وعدہ کیا جس پر خاتون نے ان سے تعلق جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

خاتون کا کہنا ہے کہ 31 جنوری کو طفیل نے انہیں گلشن کے ایک ہوٹل میں اپنی بیوی کے طور پر متعارف کرایا اور جنسی زیادتی کی۔ اسی طرح کئی بار ایسے واقعات پیش آئے اور بعد میں طفیل نے شادی سے انکار کر دیا۔ خاتون نے 1 اگست کو گلشن تھانے میں شکایت درج کرائی۔

تحقیقات کاروں کے مطابق خاتون کا بیان، ہوٹل کی بکنگ ریکارڈ، طبی شواہد اور دیگر مواد ان کے دعوے کی تائید کرتے ہیں۔ عدالت 30 دسمبر کی اگلی سماعت میں چارج شیٹ کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی دوستی کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

24 ستمبر کو ہائی کورٹ نے طفیل کو 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی اور ہدایت کی تھی کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ خواتین و اطفال تشدد روک تھام ٹربیونل میں پیش ہوں۔ پولیس کے مطابق وہ اس ہدایت پر عمل نہیں کر سکے اور اس دوران ہانگ کانگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے گئے۔

عدالت اب مقدمے کی اگلی کارروائی کے لیے چارج شیٹ کا جائزہ لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں