کراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑہ میں پیش آیا، جہاں ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے 24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا۔ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی، جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر کو تحویل میں لیا جا چکا ہے اور واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 بچے جاں بحق، 2 زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 807 ہو چکی ہے، جن میں سے ہیوی ٹریفک بس، ٹینکر اور ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 245 ہے۔














