بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی انقلاب منچ کے ترجمان پر فائرنگ کی مذمت

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے انقلاب منچ کے ترجمان شریف عثمان ہادی پر فائرنگ کے واقعے پر شدید تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں طارق رحمان نے واقعے کو ’غیر انسانی اور وحشیانہ‘ قرار دیتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت اور خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ جلد از جلد ذمہ دار عناصر کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار

واضح رہے کہ انقلاب منچ ایک سیاسی تنظیم ہے، اس کے ترجمان اور ڈھاکا سے آئندہ عام انتخابات کے ممکنہ امیدوار شریف عثمان ہادی گزشتہ روز نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

طارق رحمان نے کہا کہ ملک اس وقت شدید بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور کچھ عناصر آئندہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ناانصافی کے خلاف متحد ہوں، چوکنا رہیں اور ملک کے ’کھوئے ہوئے جمہوری حقوق‘ کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے عام انتخابات اور ریفرنڈم کی تاریخ کا حتمی اعلان ہوگیا

پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور بجائن نگر کے باکس کلورٹ کے علاقے میں دوپہر 2 بج کر 25 منٹ پر ہادی پر گولیاں چلائیں اور فرار ہوگئے۔

عثمان ہادی کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد ایمرجنسی وارڈ کے باہر جمع ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘