میرے بچوں کو 22 ماہ سے والد سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جمائما نے ایلون مسک سے کیا اپیل کردی؟

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر لگائی گئی ’ویژیبلیٹی فلٹرنگ‘ ختم کی جائے۔

جمائما نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے 2 بیٹوں کو 22 ماہ سے اپنے والد عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جنہیں اُن کے مطابق اقوامِ متحدہ کی رائے میں ’غیر قانونی حراست‘ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے متعلق صورتحال تشویش ناک ہے، بیٹوں کو بھی بات نہیں کرنے دی جا رہی، جمائما گولڈ اسمتھ

انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 22 ماہ سے تنہائی میں قید ہیں اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

جمائما نے مزید کہا کہ پلیٹ فارم ایکس ہی واحد ذریعہ رہ گیا ہے جس کے ذریعے وہ دنیا کو بتا سکتی ہیں کہ عمران خان ’سیاسی قیدی‘ ہیں، لیکن ہر بار جب وہ ان سے متعلق کچھ پوسٹ کرتی ہیں، تو پاکستان کے اندر اور کئی بار عالمی سطح پر بھی اُن کی پوسٹس کی رسائی تقریباً صفر کر دی جاتی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ایلون مسک سے براہِ راست مطالبہ کیا کہ آپ نے آزادیٔ اظہار کا وعدہ کیا تھا، نہ کہ ایسی آزادی جسے کوئی سن ہی نہ سکے۔ براہِ کرم میرے اکاؤنٹ پر عائد ویژیبلیٹی فلٹرنگ درست کروائیں تاکہ ہمارا پیغام لوگوں تک پہنچ سکے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں معروف ہوسٹ اور ٹیک انالسٹ ماریو نوافال کو بھی ٹیگ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں