اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران بری امام میں غیر قانونی گھر مسمار کیے جانے پر لیڈی کانسٹیبل نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل فرحانہ، جس کی تعیناتی سپریم کورٹ میں ہے، نے سی ڈی ای کی جانب سے گھر گرائے جانے کے بعد دل برداشتہ ہو کر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔
یہ بھی پڑھیے: سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ، اب اسلام آباد کا نظام کیسے چلے گا؟
فرحانہ کا تعلق بری امام سے ہے اور گھر مسمار ہونے کے باعث شدید ذہنی دباؤ میں تھیں۔
فوری طور پر انہیں طبی امداد کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔














