بنگلہ دیش: جمہوریت دشمن کوششوں کیخلاف سیاسی جماعتوں کا اظہار  یکجہتی

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جولائی کے عوامی بغاوت کو نقصان پہنچانے کی مبینہ سازشوں کے خلاف یکجہتی کا عزم کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جو ریاستی گیسٹ ہاؤس جمنا میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار

اجلاس میں بنگلہ دیش نیشنل ازم پارٹی (BNP)، بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی (NCP) اور انقلابی منچ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سینیئر رہنماؤں نے انقلابی منچ کے ترجمان اور ڈھاکہ-8 کے متوقع آزاد امیدوار شریف عثمان ہادی پر حملے کو ایک وسیع سازش کا حصہ قرار دیا۔

پروفیسر یونس نے کہا کہ یہ حملہ پہلے سے منصوبہ بندی شدہ اور انتخابی عمل کو خراب کرنے کی کوشش ہے، اور انتہا پسند گروہ اپنے نیٹ ورک کو پھیلانے اور تربیت یافتہ شوٹرز تعینات کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کا 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

پی این پی کے رہنما صلاح الدین احمد نے پارٹی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی غیر مستحکم قوت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکرٹری غلام پرور نے سیاسی اختلافات کے باعث پیدا ہونے والی کمزوریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں اپنے اتحاد کے عزم کو تجدید کریں۔

این سی پی کے کنوینر ناہید اسلام نے کہا کہ جولائی کی بغاوت کو بدنام کرنے کی کوششیں اس کی ابتدا سے جاری ہیں اور اندرونی تقسیم دشمنوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے میڈیا، تعلیمی اداروں اور عدالتوں میں پھیلائی جانے والی پروپیگنڈا سرگرمیوں کی نشاندہی کی۔

اجلاس میں قانون کے مشیر آصف نذرل نے کہا کہ حکومت اور تمام سیاسی فریقین کو قومی مفاد کو فوقیت دینی ہوگی اور یکجہتی برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ ملک کی جمہوری راہ میں رکاوٹیں پیدا نہ ہوں۔

اجلاس کے شرکا نے اتفاق کیا کہ داخلی تقسیم کو ختم کرنا اور تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اعتماد اور اتحاد قائم رکھنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ جولائی کی عوامی بغاوت کے اصل جذبے کو محفوظ رکھا جا سکے اور ملک میں جمہوری استحکام قائم رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں