پاکستان بحران سے نکل چکا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام اور کاروباری طبقہ گزشتہ کئی دہائیوں سے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ صنعتکار تاجراورسرمایہ کاروں کو برسوں سے پاکستان میں پیچیدہ قواعد و ضوابط کے بوجھ کا سامنا رہا ہے۔

لاہور میں نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کی معیشت نہایت نازک صورتحال سے دوچار تھی اور ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔

وزیراعظم کے مطابق اس وقت مہنگائی بے قابو تھی، پالیسی ریٹ نے معیشت کو مفلوج کر رکھا تھا اور ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سنگین حالات کے باوجود حکومت نے امید کا دامن نہیں چھوڑا اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت بہتری کی جانب گامزن اور پاکستان میں کرپشن میں نمایاں کمی ہوئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب معاشی بحران سے نکل چکا ہے اور ملکی معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے جو معیشت پر عالمی اعتماد کی عکاسی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت کا مستقبل آبادی اور موسمی تبدیلیوں سے وابستہ ہے، وفاقی وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ناگزیر ہے، جبکہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق حکومت نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟