گوگل نے زبانوں کے ترجمے کے لیے ایک نیا بیٹا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اب حقیقی وقت میں ترجمہ براہ راست سن سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر گفتگو کرنے والے کی آواز کا انداز اور لہجہ برقرار رکھتا ہے، جس سے غیر ملکی زبانوں میں بات چیت، لیکچرز اور میڈیا مواد کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل فوٹوز نے ویڈیو ایڈیٹنگ کے جدید فیچر متعارف کروا دیے
اس سہولت کے استعمال کے لیے صارفین گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کھول کر لائیو ٹرانسلیٹ آپشن پر کلک کرتے ہیں اور اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ سنتے ہیں۔ یہ بیٹا فیچر اس وقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے امریکا، میکسیکو اور بھارت میں دستیاب ہے، جہاں یہ 70 سے زائد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور کسی بھی ہیڈفون کے ساتھ کام کرتا ہے۔
Plus, we’re rolling out a beta version of live translation that brings real-time, natural-sounding translations to your headphones with the help of Gemini’s native speech-to-speech translation capabilities. 🎧 See everything that’s new in Google Translate ↓…
— Google (@Google) December 12, 2025
گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو 2026 میں آئی او ایس اور مزید ممالک تک توسیع دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ گوگل نے ٹرانسلیٹ میں جدید جیمنی ٹیکنالوجی پر مبنی اپڈیٹس بھی متعارف کروائی ہیں، جن سے تحریری ترجمہ زیادہ فطری اور سیاق و سباق کے مطابق ہوتا ہے۔ ان اپڈیٹس کے ذریعے سلیگ، محاورات اور ثقافتی حوالوں کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے گا۔ مثال کے طور پر ایسے محاورات کا ترجمہ لفظ بہ لفظ کے بجائے مفہوم کے مطابق کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے باعث گوگل کی اپڈیٹس میں اضافہ، کی بورڈ بھی جدید ہوگیا
یہ اپڈیٹ اس وقت امریکا اور بھارت میں دستیاب ہے، جہاں انگریزی کے ساتھ تقریباً 20 زبانوں بشمول ہسپانوی، عربی، چینی، جاپانی اور جرمن کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔
Today we’re introducing state-of-the-art text translation quality built with Gemini in Search and the Translate app for even more natural and accurate text translations. We’re also improving our language learning tools in the Translate app for practice and skill building.
— Google (@Google) December 12, 2025
مزید برآں گوگل نے ٹرانسلیٹ کی زبان سیکھنے کی سہولت کو بھی تقریباً 20 نئے ممالک تک پھیلا دیا ہے۔ اب صارفین جرمن اور انگریزی جیسی زبانوں کی مشق کرسکیں گے۔ بہتر فیڈبیک کے ذریعے ذاتی نوعیت کی زبان بولنے کی تجاویز دی جائیں گی، جبکہ نیا اسٹرِیک ٹریکنگ فیچر زبان سیکھنے والوں کو باقاعدگی برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔














