پاکستان سپر لیگ کی عالمی سطح پر گونج، بھارتی خود ساختہ برتری کا غرور ریزہ ریزہ ہوگیا

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھیل کے میدان میں بھی بھارت کے کھوکھلے دعوے پاکستان کی کامیابیوں تلے دب گئے، اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی عالمی سطح پر گونج سنائی دے رہی ہے۔

کھیل کے میدان کو کرپشن کی بھینٹ چڑھا کر بھارت نے عالمی اداروں کا اعتماد کھو دیا، مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کے باعث ٹورنامنٹ کی عارضی معطلی کے بعد دوسری بڑی گراؤٹ سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کے لیے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی ہے؟

پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل 2025 کی عارضی معطلی تاریخ کا سب سے بڑا دھچکا تھا۔

بھارتی جریدے اکنامک ٹائمز کے مطابق 2025 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی برانڈ ویلیو 20 فیصد کمی کے بعد پست ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق علاقائی کشیدگی، میچز میں تعطل اور نیلامی سے جڑی بے یقینی آئی پی ایل کو بھاری پڑ گئی۔

بھارتی جریدے نے آئی پی ایل کے عارضی تعطل کو نشریاتی اعتماد، اشتہاری نمائش اور مجموعی تجارتی رفتار کے لیے شدید دھچکا قرار دیا۔

ڈی اینڈ پی ایڈوائزری کے مطابق آئی پی ایل ویلیو 2023 سے مسلسل گراؤٹ کا شکار ہے، بھارتی جریدے نے 10 میں سے 9 آئی پی ایل ٹیموں کی برانڈ ویلیو میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق چنئی، کولکتہ، حیدرآباد اور راجستھان سمیت بڑی فرنچائزز کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے اپنی کارکردگی اور پیشہ ورانہ اقدامات سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا کر بھارتی ڈھونگ خاک میں ملا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟