پاکستان نیوی، ایف بی آر اور کسٹمز کی کارروائیاں، اربوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گڈانی کے قریب پاکستان نیوی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 500 کلوگرام آئس (میٹھا میتھامفیٹامین) اور 3 ہزار 500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا جبکہ منشیات کی یہ کھیپ بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ سامان کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا۔

ایف بی آر نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی پاکستان نیوی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آر کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے اور پاکستان کی سمندری حدود کو اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں۔

مردان غیر قانونی تمباکو کے خلاف تاریخی کارروائی

ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) پشاور نے ضلع مردان میں غیر قانونی تمباکو کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 27 لاکھ 50 ہزار کلوگرام نان ڈیوٹی پیڈ خام تمباکو ضبط کیا۔ اس ضبطگی پر واجب الادا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی تقریباً ایک ارب 10 کروڑ روپے ہے، اور اس غیر قانونی تجارت سے قومی خزانے کو تقریباً 19 ارب روپے کے نقصان سے بچایا گیا۔

ضبط شدہ مال میں کسان اور گولڈ اسٹریٹ کلاسک جیسے مشہور برانڈز شامل تھے۔ تمام ضابطہ جاتی تقاضے مکمل کرنے کے بعد 12 دسمبر 2025 کو آر ٹی او پشاور کے افسران نے میسرز خیبر ٹوبیکو کمپنی کے گودام سیل کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام منشیات ضبط

ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی نہ صرف بڑے پیمانے پر ریونیو لیکیج کو روکتی ہے بلکہ غیر قانونی سگریٹ سازی کے ممکنہ بڑے ذرائع کو بھی ناکام بناتی ہے۔ ایف بی آر نے کہا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق اگر یہ مقدار بروقت ضبط نہ کی جاتی تو تقریباً 19 ارب روپے کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی چوری ہو سکتی تھی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات قانون کی بالادستی، ٹیکس ضوابط کی تعمیل اور سرکاری محاصل کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔ سخت دباؤ اور ناجائز اثر و رسوخ کے باوجود انفورسمنٹ ٹیم نے یہ کارروائیاں انجام دی ہیں، جو ادارے کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب