پاکستان مخالف بھارتی فلم دھرندر کا جواب، سندھ حکومت کا ’میرا لیاری‘ فلم ریلیز کرنے کا اعلان

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے پاکستان کے خلاف بننے والی بھارتی فلم دھرندھر کے ردِعمل میں لیاری پر مبنی فلم ’میرا لیاری‘ ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد علاقے کی مثبت اور حقیقی تصویر دنیا کے سامنے لانا ہے۔

سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا ہے، جس میں جان بوجھ کر لیاری کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔

ان کے مطابق آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’میرا لیاری‘ علاقے کے اصل کلچر اور تشخص کو اجاگر کرے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہاکہ دھرندھر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے اور اس فلم کے ذریعے لیاری کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ لیاری تشدد کا نہیں بلکہ امن، ثقافت، ٹیلنٹ اور جدوجہد کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ’میرا لیاری‘ کے ذریعے دنیا کو اس علاقے کی اصل تصویر دکھائی جائے گی، جس میں امن، خوشحالی اور فخر کو نمایاں کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق اس فلم کی ریلیز آئندہ ماہ متوقع ہے اور یہ لیاری کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟