چین کی 3 سالہ لڑکی، گو جیانگ اپنی فطری سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے حال ہی میں توجہ کا مرکز بنی ہے، جو عام طور پر قفقازی خصوصیات سے جڑی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کنڈوم کی مدد سے معدے سے لائٹر نکالنے کا انوکھا طبی عمل
یہ بچی مئی 2022 میں ایک چینی جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر ایک عام چینی بچی لگتی تھی۔ لیکن 8 ماہ کی عمر میں اس کی آنکھیں نیلی ہو گئیں اور ایک سال کی عمر تک اس کے بال سنہری اور گھنگریالے ہو گئے۔

گو جیانگ کے والدین نے کہا کہ اس غیر معمولی شکل کی وجہ سے وہ شروع میں سوچتے رہے کہ کہیں aسپتال میں ان کے بچے کو تبدیل تو نہیں کر دیا گیا۔ تاہم متعدد ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ بچی واقعی ان کی جینیاتی اولاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں آگ جلانے کے سب سے قدیم آثار دریافت، انسانی تاریخ کی ٹائم لائن بدل گئی
بچی کے والدین کے مطابق گو جیانگ کی یہ خصوصیات اس کے پردادا سے منتقل ہوئی ہیں، جو روسی تھے۔ یہ پردادا ہینان صوبے کی ایک خاتون سے شادی کرکے چین میں مقیم ہوئے اور 1985 میں وفات پا گئے۔

گو جیانگ کے والد جن کا خاندانی نام یانگ ہے، نے بتایا کہ یہ قفقازی خصوصیات مرد اولاد میں ظاہر نہیں ہوتیں اور یہ خصوصیات ماضی میں صرف خواتین میں منتقل ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کا ایک دور کا رشتہ دار سربیا میں بھی رہتا ہے، لیکن ان کا رابطہ بہت کم ہوتا ہے۔
یہ واقعہ جینیاتی خصوصیات اور خاندانی تاریخ کے دلچسپ امتزاج کو واضح کرتا ہے اور گو جیانگ کو عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔













