ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صحافیوں کو کیا کہا؟

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے اور ایسی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

شوبز انڈسٹری میں رہنے کا ایک منفی پہلو یہ بھی ہے کہ ذاتی زندگی ہر وقت عوامی بحث کا موضوع بنی رہتی ہے۔ ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے اس صورتحال سے آگاہ ہیں اور ان کی نجی زندگی کو اکثر ٹیبلوئڈز میں مذاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل

ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے واضح طور پر طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی افواہوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ ان کے مطابق جب آپ ایک مشہور شخصیت ہوتے ہیں تو لوگ ہر بات پر قیاس آرائیاں کرتے ہیں، جبکہ لکھی جانے والی بہت سی باتیں حقیقت پر مبنی نہیں ہوتیں بلکہ بدنیتی اور غلط معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے رشتے پر بحث و تجزیہ کوئی نئی بات نہیں۔ شادی سے پہلے بھی لوگ یہ طے کرنے میں لگے رہتے تھے کہ شادی کب ہوگی اور اب شادی کے بعد یہ فیصلہ کرنے لگے ہیں کہ طلاق کب ہوگی۔ ان کے بقول یہ سب فضول باتیں ہیں، وہ اور ایشوریا ایک دوسرے کی سچائی جانتے ہیں اور آخرکار ایک خوشحال اور مضبوط خاندان کی طرف ہی لوٹتے ہیں، جو سب سے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی

ابھیشیک بچن نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا کو قوم کا ضمیر سمجھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اور اخبار میں لکھی بات پر یقین کرنا چاہتے ہیں، لیکن محض خبر سب سے پہلے دینے کی دوڑ میں اگر تصدیق کو نظرانداز کیا جائے تو پھر صحافت کی اصل حیثیت کیا رہ جاتی ہے۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ان کے خاندان سے متعلق جھوٹی اور گھڑی ہوئی خبروں کو وہ برداشت نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق صحافیوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ کسی انسان کے بارے میں لکھ رہے ہوتے ہیں جو کسی کا بیٹا، بیٹی، ماں، باپ یا شریکِ حیات ہوتا ہے۔ اگر بات ان کے خاندان تک آئے گی تو انہیں خود اس کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ یہ ایک حد ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس، وجہ کیا بنی؟

ابھیشیک بچن نے آخر میں کہا کہ وہ اپنی ذات یا خاندان کے بارے میں کسی بھی قسم کی من گھڑت اور جھوٹی بات کو برداشت نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟