صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک
صدر مملکت نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، زخمی ہونے والے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان خود دہشتگردی کا طویل عرصے تک سامنا کرچکا ہے، اس لیے ایسے حملوں سے پیدا ہونے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے۔ انہوں نے معصوم شہریوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے۔
https://twitter.com/CMShehbaz/status/2000181937630019994
وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شیرف نے بھی اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل اور ہر صورت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش بھی ظاہر کی۔
Ten killed in ‘shocking and distressing’ Bondi Beach shooting near Jewish community gathering
Read more: https://t.co/QQAZ28epCL
Police said the shooting occurred just after 6.40pm near a Jewish community gathering at #BondiBeach, where hundreds of people had assembled for a… pic.twitter.com/Hh6ZTczMpq
— The Australia Today (@TheAusToday) December 14, 2025
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ حملے میں کم از کم 10 افراد جان سے گئے جبکہ درجن بھر کے قریب افراد زخمی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر اتوار کے روز یہودی تہوار ہنوکا کی تقریب کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور تقریباً 12 زخمی ہو گئے۔














