گرمی میں ماں کے لیے کچن میں اے سی: ’باتیں کرنے کی بجائے ان کا ہاتھ بٹاؤ‘

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماں کے قدموں تلے جنت ہے، اس ایک فقرے میں ماں کا کردار اور اس کی اہمیت پنہاں ہے۔ ویسے تو ماؤں کی قربانیوں کو جتنا سراہا جائے کم ہے، مائیں اپنے بچوں کے لیے سب کچھ قربان کر دینے کو تیار ہوتی ہیں لیکن شدید گرمی اور حبس کے موسم میں کچن کا رُخ کر کے ان کے لیے مزے مزے کے پکوان بنانا ان کی عظیم قربانیوں میں سے ایک ہے۔ اسی لیے دنیا کا کوئی بھی پکوان کھا لیں لیکن ماں کے ہاتھ کا ذائقہ نہیں بھول سکتے۔

خواتین اور کچن کا چولی دامن کا ساتھ سمجھا جاتا ہے، یہ گھر کا وہ حصہ ہے جہاں خواتین کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے۔ عورت کے بغیر کچن کو ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ کچن کا ماحول خواتین کے مزاج پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ خاص کر گرمی کے موسم میں، جو کام میں دشواری اور تھکن کا احساس دلاتا ہے کیونکہ یہاں درجہ حرارت عموماً زیادہ ہوتا ہے۔ اور اتنی شدید گرمی میں کچن میں جانا قیامت سے کم نہیں ہوتا لیکن خواتین کو کچن کے کام سے ایک دن کی بھی چھٹی نہیں ہوتی۔ ان کو گھر والوں کے لیے مزے مزے کے پکوان تیار کرنا پڑتے ہیں جہاں وہ مختلف کھانے بنا کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

اسی تناظر میں سماجی رابطے کی سائیٹ ٹویٹر پر ایک صارف کی جانب سے ٹویٹ کی گئی کہ جس میں کہا لکھا گیا تھا کہ ’ہر ماں کچن میں اے سی کی مستحق ہے‘

اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ رد عمل دیکھنے میں آیا کسی نے کہا کہ مائیں کچن میں صرف اے سی کی مستحق نہیں بلکہ خاندان کے دیگر افراد کی جانب سے کچن میں مدد کی بھی مستحق ہیں۔

کسی نے گھر کے ساتھ ساتھ نوکری کرنے والی خواتین کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی۔ ڈاکٹر ایجتیا لکھتی ہیں کہ صرف کچن میں نہیں بلکہ آفس اور گاڑی میں بھی اے سی لگوانا چاہیے۔

 ایک صارف نے کہا کہ کچن میں صرف اے سی کی نہیں بلکہ ہر ماں ایک ایسے بیٹے کی مستحق ہے جو اس کے لیے کھانا بنا سکے۔

https://twitter.com/Pablo_Ozcobar/status/1661044938220670976?s=20

چند صارفین نے کچن میں اے سی لگوانے کے تجویز کو سراہا تو بعض نے تنقید کر ڈالی کہ کچن میں انہیں صرف ماں ہی چاہیے جو کھانا بنا کر دے، ان کا کہنا تھا کہ کبھی خود بھی اٹھ کر کھانا بنا لیا کرو۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہر ماں ایک ایسے بچے کی مستحق ہے جو یہاں ٹویٹ کرنے کی بجائے ان کو اے سی خرید کر دے۔

کچن میں اے سی ہونا چاہیے یا نہیں؟ جہاں چند صارفین اس بحث میں حصہ لے رہے تھے وہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہر ماں کچن کی مستحق نہیں ہے۔

جہاں کچھ صارفین اس حق میں تھے کہ کچن میں خواتین کے لیے اے سی ہونا چاہیے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جن کو لگتا ہے کہ کچن کا کام صرف خواتین تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ مرد حضرات کو بھی کچن میں خواتین کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹانا چاہیے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp