انسداد پولیو ویکسینیشن مہم: آصفہ بھٹو نے والدین سے اہم اپیل کردی

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، سرپرستوں، عوامی نمائندوں اور کمیونٹی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ 15 سے 21 دسمبر 2025 تک ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو ویکسینیشن مہم کی بھرپور حمایت کریں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اس مہم کی کامیابی اجتماعی ذمہ داری سے مشروط ہے اور خاندانوں سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔

مزید پڑھیں: 2025 کی آخری انسدادِ پولیو مہم، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف

’اس مہم کے دوران ملک بھر میں 45.4 ملین بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں پنجاب میں 23.3 ملین، سندھ میں 10.6 ملین، خیبر پختونخوا میں 7.3 ملین اور بلوچستان میں 2.66 ملین بچے شامل ہیں۔‘

اس کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائےگی، سرحد پار وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے یہ مہم افغانستان کی دسمبر پولیو مہم کے ساتھ ہم آہنگی میں چلائی جا رہی ہے۔

آصفہ بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم 1994 میں ان کی قیادت میں شروع کی گئی تھی اور ان کا وژن آج بھی اس مرض کے خاتمے کے لیے قومی کوششوں کی رہنمائی کر رہا ہے۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ اس جدوجہد سے ان کا گہرا ذاتی تعلق ہے، کیونکہ وہ اس لمحے کو یاد کرتی ہیں جب ان کی والدہ نے بطور وزیرِاعظم انہیں خود پولیو کے پہلے قطرے پلائے تھے۔

ان کے مطابق وہی لمحہ پاکستان کی پولیو کے خلاف قومی جدوجہد کا نقطۂ آغاز تھا اور اسی نے اس مقصد کے لیے ان کی تاحیات وابستگی کو شکل دی۔

انہوں نے بتایا کہ 3 روزہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر ویکسینیشن کی جائے گی، جس کے بعد ایک اضافی رکھا گیا ہے۔ ہائی رسک علاقوں میں، جہاں کمیونٹی بیسڈ ویکسینیشن اور اسپیشل موبائل ٹیموں کی حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے، وہاں پانچ روزہ مہم ہوگی جس میں دو اضافی دن شامل ہوں گے۔

’ملک بھر میں 4 لاکھ 8 ہزار 484 فرنٹ لائن پولیو ورکرز تعینات کیے گئے ہیں، جن میں ایریا انچارجز، یونین کونسل میڈیکل آفیسرز اور موبائل، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔‘

مزید پڑھیں: پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے منتخب نمائندوں، مقامی حکومتوں کے عہدیداران، مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی عمائدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں، کمیونٹیز تک رسائی میں سہولت فراہم کریں اور غلط معلومات و ہچکچاہٹ کے تدارک میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسینیٹرز کا خیرمقدم کریں، کسی بھی رہ جانے والے بچے کی اطلاع دیں اور فرنٹ لائن کارکنان کی حوصلہ افزائی کریں، کیونکہ متحدہ کاوشوں ہی سے اس وائرس کا خاتمہ اور پاکستان کے بچوں کے مستقبل کا تحفظ ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب