انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاک بھارت کپتانوں میں روایتی مصافحہ نہ ہوا

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں ایک بار پھر بھارتی ٹیم نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھی، جہاں ٹاس کے موقع پر پاکستانی اور بھارتی کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحہ نہیں ہوا۔

انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں: بھارتی کپتان سوریا کمار کا مشتاق احمد سے مصافحہ، ’اب ان کی دیش بھگتی کہاں گئی‘

میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان ایوش مہاترے نے پاکستانی کپتان فرحان یوسف سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا اور یوں کھیل میں سیاست شامل کرنے کا تاثر مزید گہرا ہو گیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد جب پریزنٹر نے پاکستانی کپتان کو گفتگو کے لیے آگے بلایا تو بھارتی کپتان بغیر کسی توجہ کے وہاں سے آگے بڑھ گئے۔

یہ منظر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر میچ دیکھنے والے افراد نے براہ راست دیکھا، جس پر بھارتی ٹیم کے رویے اور مودی حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ کرکٹ میں ٹاس کے وقت اور میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ کئی دہائیوں پرانی روایت ہے، جسے کھیل کی روح کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال متحدہ عرب امارات میں منعقدہ مینز ایشیا کپ کے دوران بھی بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔

اسی تناظر میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے احتجاجاً ٹرافی دینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ٹرافی حاصل نہ کر سکی ہو۔

بھارتی کھلاڑیوں کے رویے میں تضاد اس بات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچز میں مصافحہ ترک کیا جا رہا ہے، جبکہ غیر ملکی لیگز یا دیگر ٹیموں میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں یا پاکستانی کوچز کے ساتھ ہاتھ ملانے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نظر نہیں آتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی