آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پروگرام کے دوران فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کرنے والا افغان شہری نکلا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی خبر جھوٹ ثابت ہوئی، اور اب تصدیق ہوگئی ہے کہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا۔
So far, it appears that the investigators have misidentified the shooter. His original name is Omer, and NOT Naveed Akram. He is from Nangarhar, Afghanistan. pic.twitter.com/aUwAlkYdUu
— Ammar Solangi (@fake_burster) December 14, 2025
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 12 افراد ہلاک
بھارتی میڈیا جس پاکستانی شہری کے پروفائل کی بنیاد پر پروپیگنڈا کرہا تھا، وہ خود سامنے آگیا۔
شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ میرا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں، بھارتی میڈیا پر اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میری تصویر کو سوشل میڈیا پر استعمال کرکے مجھے حملے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے، جو مکمل بے بنیاد ہے۔
Important 🚨 pic.twitter.com/7Hlc3zRZTq
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) December 14, 2025
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
واقعے کے دوران ایک عام شہری نے بہادری کی مثال قائم کی، جس نے مسلح شخص کو قابو میں کر کے اس کا ہتھیار چھین لیا۔ شہری کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر کئی جانیں بچ گئیں۔
Not all hero’s wear capes
This bystander tackled the shooter at Bondi beach and managed to get the gun away from him
We need more people like him 🙏 pic.twitter.com/zfaIVLpQjE
— Oliver (@0xOliverX) December 14, 2025
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک شخص سفید قمیض پہنے کار پارک میں دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے، وہ حملہ آور کے پاس پہنچ جاتا ہے جو رائفل پکڑے ہوئے تھا۔
یہ شخص یچھے سے اس مسلح شخص پر حملہ کرتا ہے، ہاتھوں سے اس کا ہتھیار چھین لیتا ہے اور پھر گن اسی پر واپس کر دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شہری کے اقدام کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، اور لوگوں نے اس کی بہادری کی تعریف کی، اور کہاکہ اس کی کارروائی نے ممکنہ طور پر کئی زندگیاں بچائیں۔ فوری طور پر اس کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھی آسٹریلوی شہریوں کے اقدامات کی تعریف کی، جنہوں نے دوسروں کی مدد کے لیے خطرے کی طرف دوڑ لگائی۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ آسٹریلوی ہیروز ہیں اور ان کی بہادری نے کئی زندگیاں بچائیں۔














