’روبلوکس سے ہاتھ ہٹاؤ‘ روس میں بچوں کے گیمنگ پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف مظاہرہ

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے سائبیرین شہر ٹومسک میں درجنوں افراد نے امریکی بچوں کے گیمنگ پلیٹ فارم روبلوکس پرعائد پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ احتجاج روس میں عوامی اختلافِ رائے کا ایک نادر مظاہرہ تھا، کیونکہ اس پابندی پر عوامی ناراضی میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روبلوکس: ایک طالبعلم ورچوئل فیشن کا بڑا نام کیسے بن گیا؟

جنگ کے دوران روس میں سنسرشپ سخت ہے، ماسکو نے اسنیپ چیٹ، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک یا محدود کر رکھا ہے، جبکہ ریاست اپنے بیانیے کو سوشل میڈیا کے نیٹ ورک اور روسی میڈیا کے ذریعے پھیلا رہی ہے۔

روس کے مواصلاتی نگران ادارے روسکومنادزور نے 3 دسمبر کو کہا تھا کہ روبلوکس کو اس لیے بلاک کیا گیا ہے کیونکہ اس میں ’نامناسب مواد کی بھرمار ہے جو بچوں کی روحانی اور اخلاقی نشوونما پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔‘

ماسکو سے تقریباً 2,900 کلومیٹر مشرق میں واقع شہر ٹومسک میں درجنوں افراد نے شدید سردی اور برفباری کے باوجود ولادیمیر ویسوٹسکی پارک میں ہاتھ سے بنائے گئے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں: روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ تصاویر کے مطابق پلے کارڈز پر ’روبلوکس سے ہاتھ ہٹاؤ‘ اور ’روبلوکس ڈیجیٹل آہنی پردے کا شکار ہے‘ جیسے نعرے درج تھے۔

ایک پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ پابندیاں اور بلاکنگ ہی وہ سب کچھ ہے جو تم کر سکتے ہو، تصاویر میں تقریباً 25 افراد کو برف میں دائرے کی شکل میں کھڑے ہو کر پلے کارڈز تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

روس میں روبلوکس پر پابندی نے سنسرشپ، بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت اور ڈیجیٹل دنیا میں پابندیوں کی مؤثریت پر بحث چھیڑ دی ہے، جہاں بچے چند کلکس میں کئی پابندیوں کو نظرانداز کر سکتے ہیں۔

بہت سے روسی شہری پابندیوں سے بچنے کے لیے وی پی این استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلموں کے ساتھ اب گیمز بھی، نیٹ فلکس پر نیا فیچر متعارف

تاہم کچھ نوجوانوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر پابندی اتنی آسانی سے بائی پاس ہو سکتی ہے تو اس کی منطق کیا ہے، جبکہ دیگر نے یہ بھی پوچھا ہے کہ ریاست کی جانب سے بند کی گئی ایپس کے مقامی روسی متبادل کیوں موجود نہیں۔

کچھ روسی والدین اور اساتذہ نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ روبلوکس بچوں کو جنسی نوعیت کے مواد تک رسائی دیتا ہے اور انہیں بالغ افراد سے رابطے کی اجازت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں آن لائن جوا: خطرات، قوانین اور روک تھام کیسے ممکن ہے؟

کیلیفورنیا کے شہر سان میٹیو میں قائم روبلوکس کو عراق اور ترکی سمیت کئی ممالک میں بھی اس خدشے کے تحت پابندی کا سامنا ہے کہ شکاری عناصر اس پلیٹ فارم کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

کمپنی نے تبصرے کی درخواست پر فوری ردعمل نہیں دیا۔ تاہم روس میں پابندی کے نفاذ کے وقت روبلوکس نے کہا تھا کہ وہ صارفین کی حفاظت کے لیے گہرے عزائم رکھتی ہے اور بچوں کے تحفظ کے لیے ’سخت اندرونی حفاظتی نظام‘ فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں بچوں کے یوٹیوب استعمال کرنے پر پابندی عائد، وجہ کیا بنی؟

روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں مغربی طاقتوں کی جانب سے مسلط کی گئی ایک پیچیدہ “اطلاعاتی جنگ” اور اس کے بقول “اخلاق باختہ مغربی ثقافت” سے دفاع کے لیے سنسرشپ کی ضرورت ہے، جو روس کی “روایتی اقدار” کو کمزور کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

محترمہ کی زندگی جمہوریت کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے، صدر مملکت کا بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پیغام

سال 2025 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی بڑھی یا کم ہوئی؟

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی