مردہ امیدوار نے انتخابی میدان مارلیا، خاتون بھائی کی شکست نہ سہہ سکیں

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شمال میں گرام پنچایت انتخابات کے نتائج کے پہلے مرحلے کے دوران 2 جذباتی اور افسوسناک واقعات پیش آئے۔

ایک واقعے میں دیہاتیوں نے ایک وفات پاجانے والے امیدوار کو سرپنچ منتخب کر لیا، جبکہ ایک دوسرے واقعے میں ایک خاتون اپنے بھائی کی انتخابی شکست کی خبر سن کر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی اہم سڑک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام؟ سیاستدان آپس میں الجھ پڑے

راجنا سرسیلہ ضلع میں ویمولاواڈا اربن منڈل کی چنتلٹانہ گرام پنچایت کے ووٹروں نے 50 سالہ چیرلا مرلی کو سرپنچ منتخب کیا، حالانکہ وہ پولنگ سے چند روز قبل 4 دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر چکے تھے۔

چونکہ میدان میں مزید 5 امیدوار موجود تھے، اس لیے انتخابی حکام نے قواعد کے مطابق پولنگ کا عمل جاری رکھا۔

اس سے قبل وارڈ ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے چیرلا مرلی کو دیہاتیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی اور بڑی تعداد میں ووٹ ان کے حق میں ڈالے گئے۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف کو 358 ووٹوں کے واضح فرق سے شکست دی۔

منتخب سرپنچ کے انتقال کے باعث آئندہ کارروائی روک دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ آیا ضمنی انتخاب کرایا جائے گا یا ذمہ داریاں ڈپٹی سرپنچ کو سونپی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ایمازون کا بھارت میں 2030 تک 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ایک الگ واقعے میں، جگتیال ضلع کے کتھلاپور منڈل کے گمبھیرا پور گاؤں میں 38 سالہ خاتون کو اپنے چھوٹے بھائی کی سرپنچ انتخاب میں شکست کی خبر سن کر دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

خاتون کی شناخت کوپولا ممتھا کے طور پر ہوئی ہے، جو ووٹوں کی گنتی کے دوران گر پڑیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی شوہر دوسری شادی کی کوشش کر رہا ہے، پاکستانی خاتون کی نریندر مودی سے مداخلت کی اپیل

ان کے بھائی پوتھو شیکھر کو 187 ووٹوں کے فرق سے شکست ہوئی۔ ممتھا 5 دن قبل اپنے بھائی کی انتخابی مہم میں سرگرم حصہ لینے کے لیے کوروٹلا سے آئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق نتائج سننے کے بعد وہ بے ہوش ہو گئیں اور اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان