ایمازون کا بھارت میں 2030 تک 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایما زون نے بھارت میں  2030 تک بھارت میں 35 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے گا تاکہ اپنے کاروبار کو توسیع دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا سکے۔

اس طرح امریکا کی یہ ای کامرس کمپنی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اپنی موجودگی بڑھانے والی تازہ ترین عالمی ٹیک فرم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

امریکی ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں نے اس سال بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جو کہ کلاؤڈ، مصنوعی ذہانت اور ڈیپ ٹیک کی ترقی کے لیے ایک اسٹریٹیجک مرکز کے طور پر بھارت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے 2030 تک بھارت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کلاؤڈ اسٹرکچر کے لیے 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو ایشیا میں اس کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، جبکہ گوگل نے آئندہ 5 برسوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

ایمازون کا کہنا ہے کہ اس کی تازہ سرمایہ کاری ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت میں اپنی موجودگی مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے، جہاں وہ وال مارٹ کی حمایت یافتہ فلپ کارٹ اور ارب پتی مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے ریٹیل بزنس کے ساتھ مقابلے کے لیے پہلے ہی بھاری سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اے آئی ایجنٹس سے کن افراد کی ملازمتوں کو خطرہ نہیں؟ ایمازون ویب سروسز کے سربراہ نے بتا دیا

امریکی ای کامرس کمپنی 2010 سے اب تک بھارت میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے اور 2023 میں اس نے مزید 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا تاکہ ملک میں اپنی شراکت کو وسعت دے سکے۔

ایمازون کے مطابق اس نے گزشتہ 10 برسوں میں بھارتی فروخت کنندگان کے لیے 20 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات پیدا کرنے میں مدد کی ہے اور وہ 2030 تک اس رقم کو 80 ارب ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

کمپنی کا ہدف ہے کہ وہ 2030 تک بھارت میں مزید 10 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں